اوورسیز پاکستانیز

پیپلز پارٹی یو ایس اے کے زیر اہتمام محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

شفقت تنویر، فراست چوہدری ، حبیب میمن ،فریدہ خان ،صوبی چانڈیو ، حفیظ کاہلوں ،وحید خان ، پرویز رفیق کے زیر اہتمام منعقدہ برسی کی تقریب میں پارٹی کے ساتھیوں سمیت کمیونٹی قائدین شریک

بے نظیر بھٹو شہیدکی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی ،مقررین نے محترمہ کی خدمات اور قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وہ آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں
تقریب میں پی پی پی یو ایس اے اور کمیونٹی شخصیات ملک اقبال اعوان،شہلا زیدی ، روحیل سیموئیل،رفیق گل، رانا رمضان ، عابد بٹ ، بازہ روحی، راجہ رزاق، عمران قاسم ،رضوان حمید، بلال بشیر، سندھو اور سیمی اسد شریک ہوئیں

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے زیر اہتمام نیویارک میں پارٹی کی شہید چئیر پرسن و سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی بارہویں برسی یہاں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی حبیب میمن ،فریدہ خان ،صوبی چانڈیو ، حفیظ کاہلوں ،وحید خان ، پرویز رفیق سمیت ان کے ساتھیوں کے زیر اہتمام منعقدہ برسی کی تقریب میں پیپلز پارٹی یو ایس اے کے ساتھیوں اور کمیونٹی کے مقامی قائدین اور ارکانملک اقبال اعوان،شہلا زیدی ، روحیل سیموئیل،رفیق گل، رانا رمضان ، عابد بٹ ، بازہ روحی، راجہ رزاق، عمران قاسم ،رضوان حمید، بلال بشیر، سندھو اور سیمی اسد سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
اس موقع پر محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدکی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔ تقریب سے خطاب کے دوران مقررین نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی خدمات اور قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وہ آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔
تقریب میں پیپلز پارٹی یو ایس اے کے عہدیداروں اور کارکنوں کی جانب سے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور آصف زرداری کی صحت یابی کے لئے بھی دعا کی گئی ۔
برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کےلئے کی جانے والی جدوجہد کو حقیقی اور منطقی مقام تک پہنچانا ہے۔ اس سلسلے میں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پاکستان میں حقیقی معنوں میں جمہوریت ہو، وہاں پر کوئی سلیکٹڈ نہیں بلکہ ایک ڈیموکریٹ حکومت عوام کی نمائندہ بن کر اس ملک اور قوم کے معاملات میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان نے پاکستان کی جمہوریت اور بنیادوں کو اپنے خون کی قربانیوں سے مضبوط کیا ہے اور ہم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی پر عہد کرتے ہیں کہ ہم اس خون کو رائیگان نہیں جانے دیں گے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کے قائدین رانا رمضان ، راجہ رزاق، بازہ روحی ، عابد بٹ، بلال بشیر اور آغا صالح نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام کےلئے قربانیاں دی ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔
شفقت تنویر ، حبیب میمن، فراست چوہدری اور وحید خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آمرانہ ادوار میں بھٹو خاندان کا قتل عام کیا گیا لیکن جمہوریت دشمن جان لے کے ظلم اور جبر کی سوچ سے بھٹو ازام کا نظریہ کبھی ختم نہیں ہو سکتا کیونکہ یہ نظرئیہ حق و سچ پر قائم ہے اور ہمیشہ قائم رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک بار پھر برسر اقتدار آئے گی اور ملک و قوم کی ترقی کا سفر ایک بار پھر شروع کرے گی۔
شفقت تنویر نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ہماری بہت اچھی لیڈر تھی ۔ ان کے ساتھ بڑا وقت گذرا۔وہ ہمیشہ کہا کرتی تھیں کہ میں قائد اعظم اور قائد عوام کی بیٹی ہوں اور ان کے کے مشن کو ہر حال میں مکمل کروں گی ۔ ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شہید جمہوریت کا مشن مکمل کریں گے ۔
برسی کی تقریب میں فراست چوہدری نے ذوالفقارعلی بھٹو کو ان الفاظ میں منظوم خراج عقیدت پیش کیا ۔
بھٹوتم سے نہیں مرے گا
جب تک پاکستان رہے گا
زندہ اس کا نام رہے گا
جب تک پارلیمان رہے گا
جب تک یہ دستور رہے گا
بھٹوتم سے نہیں مرے گا
آخر میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کےلئے خصوصی دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔nazir Bhutto death anniversary 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ بھی پڑھیں : نیویارک میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی 12برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی ، اہم امریکی شخصیات کی بھی شرکت

PPP USA, Benazir Bhutto death anniversary New York

Related Articles

Back to top button