اوورسیز پاکستانیز

”امریکن مسلم آف نیویارک “کے زیر اہتمام سفک کاونٹی ایگزیکٹو سٹیو بلون اور ڈسٹرکٹ اٹارنی ٹم سنی سے ”میٹ اینڈ گریٹ“

تقریب میں سفک کاونٹی (نیویارک) میں ہونیوالے الیکشن کے امیدواران سٹیو بلون ،سیمی گنزالز جونئیر برائے لیجسلیٹو اور طلعت ہمدانی برائے بروک ہیون کونسل ویمن کی حمایت کا اعلان بھی کیا گیا

یہ خوش آئند بات ہے کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی الیکشن کے عمل کی طرف رجوع کررہے ہیں ۔ انہیں اس عمل اور اس کے تسلسل کو یقینی بنانا چاہئیے، منتخب ایوانوں میں پہنچ پر اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے ،سٹیو بلون
یہ الیکشن میرے لئے نہیں بلکہ ہم سب کے لئے اہم ہیں ،طلعت ہمدانی ، سیمی گنزالز جونئیر اورطلعت ہمدانی نے ”امونی“ کا شکرئیہ ادا کیا، جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ اس پر پورا اتریں گے
امریکہ میں رہنے والا شخص جو کہ اس ملک سے پیار کرتا ہے ، آئین و قانون کی پاسداری کرتا ہے ، اس کو یکساں حقوق حاصل ہے، ہر اس شخص کو آگے بڑھنے کا موقع دینا ہوگا کہ جو اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے
اس سال اپنے عہدے کے لئے دوبارہ الیکشن لڑرہا ہوں اور میں جیتنے کےلئے الیکشن لڑرہا ہوں، میرے لئے پاکستانی کمیونٹی کی بہت اہمیت ہے ، کاونٹی ایگزیکٹو کے تیسری ٹرم کے امیدوارسٹیو بلون کا خطاب

 

Talat Hamdani, Steve Balon
سفک کاو¿نٹی کے کاو¿نٹی ایگزیکٹو سٹیو بلون کی جانب سے طلعت ہمدانی کی بروک ہیون کونسل ویمن الیکشن میں تائید کا اعلان کر دیا گیا

نیویارک (اردو نیوز ) لانگ آئی لینڈ ، نیویارک میں مقیم پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”امریکن مسلم آف نیویارک “ک(امونی)ے زیر اہتمام سفک کاونٹی کے کاونٹی ایگزیکٹو سٹیو بلون ، ڈسٹرکٹ اٹارنی ٹم سنی کے ساتھ ایک ”میٹ اینڈ گریٹ “ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ اس تقریب میں سفک کاو¿نٹی (لانگ آئیلینڈ ، نیویارک) میں ہونیوالے الیکشن کے امیدواران سیمی گنزالز جونئیر برائےلیجسلیٹو اور طلعت ہمدانی برائے بروک ہیون کونسل ویمن نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔
تقریب میں AMONYکے پریذیڈنٹ اعجاز بخاری، ممبرز بورڈ آف گورنرز وسیم سید، ڈاکٹرحفیظ ،ٹیپو شیخ ، شاہد میاں ، رضا دستگیر، سید نئیر,اعجاز بخاری کے علاوہ کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان ڈاکٹر اعجاز ، اطہر ترمذی ، طارق خان ،عمران اگرہ ، چوہدری محمد مالک ، نواب دین، طاہرہ نواب و دیگر نے شرکت کی ۔
تقریب میں ”امونی “ کی جانب سے طلعت ہمدانی سمیت اس سال سفک کاو¿نٹی میں ہونیوالے الیکشن میں حصہ لینے والے مذکورہ امیدارووں کی مکمل تائید و حمایت کا اعلان کیا گیا ۔پریذیڈنٹ اعجاز بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لانگ آئی لینڈ میں بسنے والی کمیونٹی کو ہر سطح پر ہونیوالی الیکشن میں اپنے حق نمائندگی کو استعمال کرنا چاہئیے اور کمیونٹی کو متحرک کرنے کے لئے ہماری تنظیم اپنا ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کمیونٹی کی دیگر تنظیموں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنا کردارادا کریں۔
ڈاکٹرحفیظ الرحمان ، شاہد میاں سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کو امریکی نظام کا حصہ بنتے ہوئے اپنا متحرک کردار اداکرنا ہے ۔شاہد میاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیمی گنزالس کی سپورٹ کا اعلان اس لئے کررہے ہیں کیونکہ وہ باصلاحیت اور قابل ہونے کے علاوہ لیجسلیٹو اسمبلی میں کمیونٹی کی بھرپور نمائندگی کریں گے ۔
فک کاو¿نٹی کے کاو¿نٹی ایگزیکٹو سٹیو بلون ، ڈسٹرکٹ اٹارنی ٹم سنی نے ”امونی“ کا شکرئیہ اداکیا کہ جس نے انہیں کمیونٹی سے ملاقات کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دفاترہر کمیونٹی کی طرح پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لئے بھی ہر وقت کھلے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکر اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا اور کامیابی کو یقینی بنانا ہوگا۔
سیمی گنزالز جونئیر اورطلعت ہمدانی نے ”امونی“ کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ اس پر پورا اترنے کےلئے ہر ممکن اقدام کریں گے ۔طلعت ہمدانی نے کہا کہ یہ الیکشن میرے لئے نہیں بلکہ ہم سب کے لئے اہم ہیں ۔
سفک کاو¿نٹی کے ایگزیکٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک اہم حالات سے گذر رہا ہے ۔حال ہی میں نئی کانگریس کے قیام کے بعد حالات کچھ بدلیں ہیں ۔ کانگریس میں تاریخ میں پہلی بار رول تبدیل ہوئے ہیں کہ کانگریس میں ہیڈ سکارف پہنچ کر ارکان کو شرکت کی اجازت دی گئی ہے ۔مجھے اس بات پر اپنے ملک پر فخر ہے کیونکہ یہی اصل امریکہ ہے کہ جہاں ہر ایک کو آزادی اظہار کا حق ہے اور سب سے یکساں اور بلا امتیاز سلوک روا رکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی الیکشن کے عمل کی طرف رجوع کررہے ہیں ۔ انہیں اس عمل اور اس کے تسلسل کو یقینی بنانا چاہئیے، منتخب ایوانوں میں پہنچ پر اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ٹاو¿ن بورڈ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ۔انہوں نے کہا کہ امیگرنٹ کمیونٹیز کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔سٹیو بلو ن نے کہا کہ اسلامو فوبیا ، غیر امریکی عمل ہے جو کہ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں رہنے والا شخص جو کہ اس ملک سے پیار کرتا ہے ، آئین و قانون کی پاسداری کرتا ہے ، اس کو یکساں حقوق حاصل ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں یہاں ہر اس شخص کو آگے بڑھنے کا موقع دینا ہوگا کہ جو اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے ۔سٹیو بلون نے کہا کہ میں اس سال اپنے عہدے کے لئے دوبارہ الیکشن لڑرہا ہوں اور میں جیتنے کےلئے الیکشن لڑرہا ہوں اور میرے لئے پاکستانی کمیونٹی کی بہت اہمیت ہے ۔

American Muslims of New York (AMONY) Host a Meet & Greet with Suffolk County Executive Steven Bellone , District Attorney Tim Sini

AMONY - Suffolk county elections 2019

 

Related Articles

Back to top button