اوورسیز پاکستانیز

بروکلین میں جواں سال پاکستانی عرفان بٹ کا قتل

عرفان بٹ کو ہفتے کی شام 5:22منٹ پر اس کے گھر کے پاس اس کی گاڑی میں فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد اسے قریبی ہسپتال لے جایا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے جاں بحق ہو گیا

نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک کے علاقے بے رج ، بروکلین میں ہفتے کی شام شوٹنگ کے ایک واقعہ میں جواں سال پاکستانی عرفان بٹ کو قتل کر دیا گیا ہے ۔مختلف میڈیا رپورٹس اور ذرائع کے مطابق عرفان بٹ کو ہفتے کی شام 5:22منٹ پر اس کے گھر کے پاس اس کی گاڑی میں فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد اسے قریبی ہسپتال لے جایا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔
نیویارک کے مقامی اخبار اے ایم نیویارک کے مطابق عرفان بٹ ، گھر کے پاس مرسیڈیز گاڑی میںدو(مشتبہ ) افراد کے ساتھ موجود تھا ۔ گاڑی میں تینوں افراد کی آپس میں بات چیت کے بعد دو افراد گاڑی سے باہر نکلے اور انہوں نے عرفان بٹ پر سیدھی فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے اور مشتبہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ 33سالہ عرفان بٹ کے والد کا تعلق گجرات (پاکستان) سے ہے ۔

Arfan Butt, Dyker Heights, Brooklyn

Al-Rayaan Muslim Funeral Services

Related Articles

Back to top button