اوورسیز پاکستانیز

مرشد سوشل اڈلٹ ڈے کئیر اینڈ کمیونٹی ہیلپ سنٹر کے زیر اہتمام دوسری فوڈ پینٹری

Murshid Social Adult Daycare & Community Help Center Center Second Monthly Food Pantry

مرشد سوشل اڈلٹ ڈے کئیر اینڈ کمیونٹی ہیلپ سنٹر کے زیر اہتمام ماہ رمضان کے موقع پر بلا امتیاز پاکستانی ، مسلمانوں سمیت تمام مقامی نیویارکرز میں سینکڑوں کی تعداد میں اشیائے خوردو نوش تقسیم کی گئیں

افتخار بٹ اور مرشد سنٹرکی انتظامیہ کے زیر اہتمام دوسری ماہانہ فوڈ پینٹری میں مستحق نیویارکرز میں اشیائے خوردو نوش تقسیم کرنے کے لئے ڈپٹی بورو پریذیڈنٹ بروکلین سمیت اہم شخصیات شریک ہوئیں

فوڈ پینٹری کے موقع پر موجود بروکلین ڈپٹی بورو پریذیڈنٹ سمیت دیگرنے افتخار بٹ سمیت سنٹر انتظامیہ کے ارکان کے ساتھ مل کر پونے تین سو سے زائد مستحق نیویارکرز میں فری اشیائے خوردو نوش تقسیم کیں

مرشد سوشل اڈلٹ ڈے کئیر اینڈ کمیونٹی ہیلپ سنٹر جیسے اداروں کی خدمات قابل قدر ہیں اور ان کی جتنی بھی ستائش کی جائے کم ہے ، ہم سب کو ایک دوسرے کے تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا ہے ، امریکی شخصیات

افتخار بٹ کی جانب سے حکام کو یقین دلایا گیا کہ مرشد سوشل اڈلٹ ڈے کئیر اینڈ کمیونٹی ہیلپ سنٹر کے پلیٹ فارم سے جہاں تک ممکن ہوا، نیویارکر ز کی بلا امتیاز اور بلا رنگ و نسل مدد کی جائے گی

 

نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی سمیت تمام کمیونٹیز کے سینئرز ( بزرگوں ) کو خدمات فراہم کرنے والے ادارے مرشد سوشل اڈلٹ ڈے کئیر اینڈ کمیونٹی ہیلپ سنٹر کے زیر اہتمام ایونیو وی ، بروکلین پر ماہ رمضان کے موقع پر بلا امتیاز پاکستانی ، مسلمانوں سمیت تمام مقامی نیویارکرز میں سینکڑوں کی تعداد میں اشیائے خوردو نوش تقسیم کی گئیں ۔افتخار بٹ اور مرشد سوشل اڈلٹ ڈے کئیر اینڈ کمیونٹی ہیلپ سنٹرکی انتظامیہ کے زیر اہتمام دوسری ماہانہ فوڈ پینٹری میں مستحق نیویارکرز میں اشیائے خوردو نوش تقسیم کرنے کے لئے بروکلین کی ڈپٹی بورو پریذیڈنٹ ریورنڈ کمبرلی کونسل ، نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے امیدوار ٹونی ہربرٹ ، وائس چئیرمین ہاؤسنگ نیویارک سٹی باربرا میک فیڈن، ارمانڈا گلوور، سٹیلو گلوور، شاہد رضا، ثمینہ اختر، جاوید خان، بیری اور کامرہ کے علاوہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ آگژلری ، 61پریسنٹ کی آفیسر نائلہ اور ڈیٹیکٹو لارن نے خصوصی کردار ادا کیا ۔

 

افتخار بٹ نے دعا کے ساتھ فوڈ پینٹری کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ مرشد کمیونٹی ہیلپ سنٹر ، کو اشیائے خوردو نوش کی تقسیم میں کسی بھی قسم کی گورنمنٹ فنڈنگ حاصل نہیں ہے ، یہ ایک سیلف فنڈڈ پروگرا ہے اور ہم سے جس حد تک ممکن ہوا، ہم فوڈ پینٹری کی شکل میں خدمت خلق کے اس سلسلے کو جاری و ساری رکھیں گے ۔

فوڈ پینٹری کے موقع پر موجود بروکلین ڈپٹی بورو پریذیڈنٹ سمیت تمام اہم امریکی شخصیات نے افتخار بٹ سمیت سنٹر انتظامیہ کے ارکان کے ساتھ مل کر پونے تین سو سے زائد مستحق نیویارکرز میں فری اشیائے خوردو نوش تقسیم کیں ۔اشیاءخوردو نوش حاصل کرنے کے لئے مقرری وقت سے دو گھنٹے پہلے لوگ مرشد سنٹر پر پہنچ گئے ۔ انہوں نے اشیائے خوردو نوش حاصل کرنے پر مرشد سنٹر کی انتظامیہ کا خصوصی شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں اس مدد کے لئے ان کی بہت اہمیت ہے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بروکلین کی ڈپٹی بورو پریذیڈنٹ ریورنڈ کمبرلی کونسل ، نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے امیدوار ٹونی ہربرٹ ، وائس چئیرمین ہاو¿سنگ نیویارک سٹی باربرا میک فیڈن کا کہنا تھا کہ نیویارک میں آج بھی بہت سے نیویارکرز کو مدد اور تعاون کی ضرورت ہے۔ ایسے وقت میں مرشد سوشل اڈلٹ ڈے کئیر اینڈ کمیونٹی ہیلپ سنٹر جیسے اداروں کی خدمات قابل قدر ہیں اور ان کی جتنی بھی ستائش کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ایک دوسرے کے تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا ہے ۔

افتخار بٹ کی جانب سے حکام کو یقین دلایا گیا کہ مرشد سوشل اڈلٹ ڈے کئیر اینڈ کمیونٹی ہیلپ سنٹر کے پلیٹ فارم سے جہاں تک ممکن ہوا، نیویارکر ز کی بلا امتیاز اور بلا رنگ و نسل مدد کی جائے گی ۔

Related Articles

Back to top button